Categories
News Urdu News

مظفر گڑھ میں‌لین دین کے تنازعے پر ملزم کی اندھادھند فائرنگ۔ دو بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی  ۔ 8 ستمبر۔2007ء) مظفر گڑھ میں‌ ایک شخص نے لین دین کے تنازعہ پر دو بھائیوں سمیت پانچ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
مظفر گڑھ کے نواحی گاؤں سنانواں میں حاجی محمد گشکوری نامی شخص نے لین دین کے تنازعہ پر اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئےصادق حسین،عبدالعزیز ،غلام حسین،اللہ ڈوایا اور اللہ بخش کو قتل کر کے فرار ہو گیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Categories
News Urdu News

مظفر گڑھ بس اور آئل ٹینکر کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 ہو گئی ۔(اپ ڈیٹ)

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی – 30اکتوبر2006 ) مظفر گڑھ سے خانپور جانے والی مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوف ناک تصادم کے نتیجے میں مرنے ولاوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز مظفر گڑھ سے خانپور جانے والی ایک مسافر بس مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے حمزہ والی میں سامنے سے آنے والے ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26ہو گئی ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر خوف ناک تھا کہ آئل ٹینکر کی ایک سائیڈ بس کی دوسری سائیڈ میں دھنس گئی۔ ڈی ایس پی جتوئی رفیع اللہ خان نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 26 افراد ہلا ک زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے علی پور اور ملتان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہاہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے 20 کی شناخت ہو گئی ہے جن میں علی پور کے علی عباس اس کی بیوی ثمینہ ‘ زہرہ ‘ صغری اور راحت ‘ خان گڑھ کے طالب حسین ‘ مجاہد حسین ‘ اس کی بیوی کوثر اور بیٹیاں ماہم مجاہد اور ایمن مجاہد شامل ہیں ‘ اوچ شریف کے فیض بخش ‘ چنی گوٹھ کے محمد اسلم اوراس کی بیوی نسیم بی بی اور بیٹی شانزہ ‘ رحیم یار خان کے ذوالقرنین ‘ سدرہ ‘ اقرا‘ خلیل احمد ‘ امان اللہ اور حاجی خلیل بھی زخمیوں میں شامل ہیں جبکہ سمیع اللہ کے شہر کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔

Categories
News Urdu News

مظفر گڑھ، بس اور آئل ٹینکر کے تصادم میں ہلاکتوں کی 25 ہو گئی۔اپ ڈیٹ

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29اکتوبر۔2006ء) مظفر گڑھ میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے، حادثے میں 45 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے قریب ایک مسافر بس سامنے سے آنے والے آئل ٹینکرسے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر ملتان، مظفر گڑھ اور قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Categories
News Urdu News

مظفر گڑھ سے خانپور جانے والی مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی‘ 20 ہلاک ‘ درجنوں زخمی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی – 29اکتوبر2006 ) سے خانپور جانے والی مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوف ناک تصادم کے نتیجے میں 20 افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز مظفر گڑھ سے خانپور جانے والی ایک مسافر بس مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے حمزہ والی میں سامنے سے آنے والے ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر خوف ناک تھا کہ آئل ٹینکر کی ایک سائیڈ بس کی دوسری سائیڈ میں دھنس گئی۔ ڈی ایس پی جتوئی رفیع اللہ خان نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 20 افراد ہلا ک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔ حادثے کے بعد جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے علی پور اور ملتان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہاہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔