حسنین چانڈیہ صدر پی ٹی آئی سٹوڈنٹ فیڈریشن پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ ادو منتخب

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 دسمبر2018ء) حسنین چانڈیہ صدر پی ٹی آئی سٹوڈنٹ فیڈریشن پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ ادو منتخب، تحریک انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی صدارت کے امیدوار حسنین چانڈیہ کو تحصیل کوٹ ادو کے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے طلبا نے ان پر بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کرتے ھوئے انہیں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کوٹ ادو کا صدر منتخب کر لیا ہے۔حسنین چانڈیہ نے اعتماد کرنے پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے تمام طلبا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ کہ وہ طلبا کے مسائل اعلی قیادت کے علم میں لائیں گے اور طلبا کی ویلفئیر کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔