مظفرگڑھ، محکمہ محنت پنجاب کے افسران دکانداروں سے ہفتہ وار ناغہ شیڈول پر عمل درآمد کرانے میں ناکام

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 نومبر2019ء) ضلع مظفرگڑھ بھر میں محکمہ محنت پنجاب کے افسران دکانداروں سے ہفتہ وار ناغہ شیڈول پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہو گئے، جس کی وجہ سے دکانوں پر کام کرنے والے افراد ہفتہ وار چھٹی سے محروم ہو جاتے ہیں جبکہ انہیں پورے 30 دن کام کرنا پڑتا ہے اور مالکان ان کو اضافی تنخواہ یا اوور ٹائم کا معاوضہ بھی نہیں دیتے۔اس طرح مزدوروں کا استحصال جاری ہے،جبکہ لیبر انسپکٹرز نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔صدر مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور متحدہ شہری محاذ کے صدر رانا سہیل فرزند نے وزیر محنت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لیکر ہفتہ وار ناغہ شیڈول پر عمل کرانے کی اپیل کی ہے۔