پولیس نے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 مئی2020ء) پولیس نے کاررائی کر کے قتل کے ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق دائرہ دین پناہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران قتل کے ملزمان سے اسلحہ ناجائز برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز بخاری کی نگرانی میں ایس ایچ او دائرہ دین پناہ عصمت عباس کی قانون شکن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان اقرار بولا اور جاوید آبی سے دوران ریمانڈ کلاشنکوف اور پسٹل ایمونیشن سمیت برآمد کر لیا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور کاروائی میں ملزمان جاوید اقبال اور غلام مصطفی سے بھی پسٹل 30 بور برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ریمانڈ جوڈیشل پر بجھوا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئیے تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔