مسجدوں میں ایس او پیز کے مطابق نشان لگائے گئے ہیں، ایس ایچ او خیر پور

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 مئی2020ء) ایس ایچ او تھانہ خیر پور سادات منیر خان نے بتایا کہ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ خیر پور سادات میں پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا کے خطرے کے پیش نظر پولیس ملازمین میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے، مسجدوں میں رمضان المبارک میں نماز تراویح ادا کرنے کے حوالے سے سماجی فاصلہ کی ایس او پیز مطابق نشان لگائے گئے۔ایس ایچ او کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پولیس ملازمین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ان میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کئے گئے مساجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے پنجاب حکومت کی ایس او پیز کے مطابق سماجی فاصلہ قائم رکھنے کیلئے نشانات لگائے گئے اور آئمہ مساجد کو کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے بارے میں میں آگاہی فراہم کی گئی۔