مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2023ء) آر پی او ڈیرہ غازیخان سید خرم علی کی ہدا یت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو نے تھانہ سٹی چوک سرور شہید میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،جس میں SDPO سرکل کوٹ ادو ، SHOs تھانہ سٹی و صدر چوک سرور شہید کی موجودگی میں سائلین نے اپنے مسائل اور درخواستیں پیش کیں جن کے ازالے کےلئے ڈی پی او نے موقع پر احکامات جاری کئے،ڈی پی او کوٹ ادو نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیح ہے، عوام کی کسی بھی شکایت اور مسئلے کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس کوٹ ادو کے افسران کے دفاتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا مطمع نظر کمیونٹی پولیسنگ اور فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے اور وہ خود بھی یہی چاہتے ہیں کہ عوام اور پولیس میں فاصلے کم کئے جائیں، ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ عوام بلا خوف اور بلا جھجک پولیس کے پاس اپنے مسائل کے حل کےلئے جائیں،عوام کو اعتماد ہو کہ تھانوں میں ان کے خیرخواہ بیٹھے ہیں جو ان کے مسائل حل کریں گے ان کا ساتھ دیں گے، انہوں نے کہا کہ تحصیل چوک سرور شہید میں جلد ڈی ایس پی تعینات کر دیا جائے گا اور موٹر سائیکل گشت کا افتتاح بھی جلدکیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی کوٹ ادوملک مجاہد حسین گورائیہ،ایس ایچ اوسٹی ملک عمار یاسر، ایس ایچ او صدر تھانہ عبدالرؤف بھی موجود تھ