مظفرگڑھ میں پھپھوندی لگے اچار کی سپلائی ناکام بنا دی گئی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2023ء) مظفرگڑھ میں پھپھوندی لگے اچار کی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ مون اچار یونٹ کے پروڈکشن یونٹ میں بدبودار اور فنگس لگا اچار پایا گیا اور مزید یہ کہ اچار کی تیاری میں گلی سڑی سبزیاں اور پھل استعمال کیے جا رہے تھے۔

مدثر ریاض ملک نے مزید بتایا کہ خام مال کو کیمیکل ڈرمز میں سٹور کیا گیا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق زہریلا اچار پیک کر کے مختلف ہوٹلوں اور دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔مدثر ریاض ملک نے کہا کہ خوراک نما زہر بیچنے والے فوڈ اتھارٹی سے نہیں بچ سکتے،عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔