مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے نئے سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی,ایڈیشنل سیشن ججز خالد اقبال خان, محمد اویس اور سول جج ثمر حیات کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا. جس سے خطاب کرتے ہوئے سیشن جج نے کہا کہ بنچ اور بار کے درمیان ہم آہنگی سے ہی سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہی.انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف دینا ہماری ذمہ داری ہی.قانون کی عملداری سب سے پہلے ہی. ظلم کو روکنے میں وکلا اور ججز کی ذمہ داری ہی. بنچ اور بار کی کارکردگی کا ٹیسٹ یہ ہے کہ کیا ہم نے کسی متاثرہ کو انصاف دیا ہی. عدلیہ پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے جو صرف اور صرف انصاف کی فراہمی سے ہی ممکن ہی.
جبکہ بار روم میں وکلائ اور ججز نے سانحہ لیاقت پور ٹرین حادثے میں شہدا کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی.