ایس ایچ او دائرہ دین پناہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی ، ٹمبر مافیا کے دو ارکان گرفتار

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 نومبر2019ء) ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی نگرانی میں ایس ایچ او دائرہ دین پناہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی عرفان فیض اے ایس آئی نے ٹمبر مافیا کے دو ارکان گرفتار کر لیے، لاکھوں روپے کی مسروقہ لکڑی برآمد مقدمہ درج، مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس ایچ او ادریس خان کی سربراہی میں دائرہ دین پناہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اے ایس آء عرفان فیض نے مخبری پہ سرکاری لکڑی چوری کاٹ کر لے جانیکی کوشش ناکام بنا دی اور لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی برآمد کر لی ایس ایچ او نے بتلایا ایس ڈی او کی مدعیت میں آٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ھے اور مفرور ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔