مظفرگڑھ،نوجوان نے ماں اور بہن کو قتل کر دیا

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اکتوبر2021ء) مظفرگڑھ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، بد بخت بیٹے نے بوڑھی ماں اور جوان بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،ملزم گرفتار،مقدمہ درج،پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ روہیلانوالی کی حدود موضع گانگا میں غیرت کے نام پر ماں اور بہن کے قتل کی لرزہ خیز واردات نوجوان نے سگی ماں اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم ندیم سندیلہ نے غیرت کے نام پر 70 سالہ بوڑھی ماں تسلیم بی بی  اور 20 سالہ بہن مصباح بی بی کو قتل کیا،مصباح نے ماں سمیت گھر چھوڑ کر ایک شخص سے پسند کی شادی کر لی تھی،ماں بیٹی کو پنچائتی فیصلے کے تحت جمعرات کو گھر واپس لایا گیا تھا، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی چوہدری شاہد رضوان مہوٹہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔