مظفرگڑھ،نامعلوم شخص نے نوجوان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 اکتوبر2021ء) تحصیل کوٹ ادو   میں نامعلوم شخص نے نوجوان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا،زخمی ہسپتال منتقل،ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے ریت والی پل نزد شیخ عمر 18 سالہ نوجوان محمد شفیق ولد قادر بخش کو نامعلوم شخص نے ٹانگوں میں 6 گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ہے  ریسکیو 1122 ایمبولینس عملہ نے اطلاع ملنے پر موقع واردات پر پہنچ کر  زخمی لڑکے کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال  کوٹ ادو منتقل کر دیا ہے،فائرنگ کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں،پولیس نے ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔