مظفرگڑھ،دو گروہوں میں لڑائی،ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

مظفرگڑھ۔8اکتوبر  (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اکتوبر2021ء) :دو گروہوں میں لڑائی،ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی۔

مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے سنانواں کے قریب اڈہ ون آر کے مقام پر دو گروہوں میں پرانی رنجش کی بنا پر لڑائی ہو گئی،لڑائی میں دونوں فریقوں نے سوٹوں اور ڈنڈوں سے ایک دوسرے کو خوب مارا جس کے نتیجے میں عاشق حسین بھٹی نامی شخص سر میں ڈنڈا لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا اور متعدد زخمی ہوئے ہیں،پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔