مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اپریل2019ء) تھانہ شاہ جمال پولیس کی معصوم بچیوں کو ورغلا کر اغوا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کرکے زیورات اور نقدی لوٹنے والے بین الاضلاعی خطرناک ملزم کے خلاف بڑی کارروائی،پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شاھجمال کی حدود میں ملزم شفقت نے 2 کم سن لڑکیوں کو امداد دلانے کے بہانے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم شفقت نے شاہجمال ہی کے علاقے کی 2 بزرگ خواتین کو بھی امداد دلانے کے بہانے اغوا کر کے ان سے سونے کی بالیاں اور نقد رقم لوٹی ملزم کے خلاف تھانہ اوچشریف بہاولپور میں میں بھی اغوا کا پرچہ درج ہے اس کے علاوہ ملزم تھانہ جتوئی اور تھانہ صدر علی پور میں بھی ایسی متعدد وارداتوں میں ملوث بتایا جاتا ہے پولیس نے ملزم شفقت کو گرفتار کر کے اس سے فروخت کی گئی طلائی بالیوں کی رقم تیس ھزار روپے سمیت ایک لاکھ روپے اور ایک چوری کا موٹر سائیکل برآمد کر لیا ھے پولیس نے ملزم سے اغوا کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل بمعہ گولیوں کے اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا ھے ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے ایس ایچ او شاھجمال چوھدری جاوید اختر اور اس کی پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔