آزاد کشمیر کے جنگلات میں لاکھوں فٹ لکٹری نکاسی کے لئے پڑی ہوئی ہے اس کو ہر صورت جلد از جلد نکاسی کیا جائے‘وزیر جنگلات

مظفرآباد (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اپریل2019ء) وزیر جنگلات سردار میراکبرخان کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کی لکڑی نکاسی کے حوالئے سے اعلیٰ سطی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری جنگلات ڈاکٹر شہلاوقار ناظمین اعلیٰ جنگلات ترقیاب ڈاکٹراورنگزیب خان سردار عارف خواجہ سجاد ناظمین جنگلات سردار نصیرخان غلام مجتبیٰ مغل فروز اعوان متمم جنگلات سید اسعد ہمدانی سٹاف آفیسر سردار ریاض نے شرکت کی اجلاس میںلکٹری نکاسی کے حوالئے کے حوالئے نیلم و مظفرآباد ڈویژن کی کارکردگی پرناظم جنگلات مظفرآباد و نیلم سرکل نے بریفنگ دی اس موقع پر وزیر جنگلات سردار میراکبرخان نے جائزہ اجلاس میں آفیسران سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آزاد کشمیر کے جنگلات میں لاکھوں فٹ لکٹری نکاسی کے لئے پڑی ہوئی ہے اس کو ہر صورت جلد از جلد نکاسی کیا جائے اس سلسلہ میں محکمہ فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جاہیں تاکہ اس قومی دولت کو نقصان ہونے سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ لکڑی نکاسی کے حوالئے سے ورک آرڈر فوری طور پر جاری کیا جاہیں اور قابل منسوخی کو دوبارہ ٹنیڈر کیا جائے جنگلات کے اندر پڑی لکڑی کی نکاسی کے حوالئے سے محکمہ کے آفیسران اور ٹھکیداروں کی کو تاہی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے مقررہ احداف کو وقت کے اندر مکمل کیا جائے جنگلوں میں جو لکڑی خشک پڑی ضایع ہو رہی ہے اسکو عوام کی سہولت کے لئے ڈپو میں لانا ہماری ذمہ داری ہے اس فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دینا تمام اہلکاران کی ذمہداری ہے ڈپو میں لکڑی پر عام عوام کا حق ہے انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ رواں موسم بہار میں زیادہ سے زیادہ لکڑی کی نکاسی کو یقینی بناہیں تاکہ اس جنگلات کو قابل اسعتمال بنا کر قومی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہمحکمہ کے وقار کو بڑھاہیں اس میں ہم سب کی عزیت ہے ماضی میں جن لوگوں نے اس محکمہ کے لئے گراں قدر کام کیا ہے ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا اس لئے ایمانداری اور خلوص نیت سے کام کریںوزیر جنگلات نے کہا کہ محکمہ جنگلات آزادکشمیر کا بڑا محکمہ ہے اس محکمہ کے ملازمین کو محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہو گا محکمہ میں انتظامی ڈسپلن قائم کیا جائیگا انہوں نے کہ جہاں جہاں اکلاس کے حوالئے سے کام بند پڑے ہیں ان جنگلوں کو فوری طور پر مارکنگ کر کے لیز کیا جاے ، ورک آرڈر کر کے قابل اور اہل ٹھکیدارن کو شفافیت کی بنیادوں پر ٹھکیے دیے جاہیں وزیر جنگلات نے کہا کہ محکمانہ قوانین کے تحت لیز کے حجم کو دیکھتے ہوئے ٹھیکے کی مدت کا تعین کم سے کم دوسال تک کیا جائے تاکی تھکیدار جلد سے جلد لکڑی نکا سی کریں ۔انہوں نے کہا کہ اکلاس کے باقی ماندہ کاموں کی فوری سرانجامی کے لئے محکمہ جنگلات کے قابل آفیسران پر مشتمل ایک ٹاس فورس بنائی جائے جو کہ صرف اکلاس کے معملات کو سرانجام دے اور یہ ٹیم ان علاقوں میں کام کر ے گئی جہاں اکلاس کے کام بند پڑے ہیں اور ان کو بااختیار بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں جنگلات کی حفاظت ،حدبندی اور ڈی مارکیشن پر زیادہ توجہ دی جائے اس سلسلہ میں ماہر آفیسران سے بجٹ بنا یا جائے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے آفیسران کی اپ گریڈیشن اور دیگر امور کے حوالے سے وزیر اعظم صاحب سے میٹنگ کے لئے بریفنگ تیار کریں تاکہ وزیر اعظم صاحب سے وقت لئے کر ان کو بریف کیا جاسکئے۔ انہوں نے کہا کہ سونامی پراجیکٹ اور دیگر امور کی انجام دہی کے لئے تمام آفیسران ٹھوس اقدامات کریں ہوں گئے اکلاس کے باقی ماندہ کاموں کو فوری طور پر مکمل کریں ۔تمام آفیسران ملکر ان معملات کو یکسو کر نے کے لئے مناسب منصوبہ بندی کریں تاکہ اکلاس کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے ۔