مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اگست2022ء) ڈی پی او کیپٹن(ر) طارق ولایت کے تبادلے پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او طارق ولا یت کا تبادلہ ہونے پر ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی سٹی،صدر سمیت تمام ایس ایچ اوز اور دفتری سٹاف نے شرکت کی،اس موقع پر ڈی پی او طارق ولائت نے کہا کہ مظفر گڑھ کے لوگ بہت مہمان نواز، مہذب اور محبت کرنے والے ہیں،انہوں نے مظفرگڑھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام میں مظفرگڑھ پولیس نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں،جو ہمیشہ یاد رہیں گی،انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے لیکن وہ مظفرگڑھ سے اچھی یادیں لے کر جا رہے ہیں۔