مظفرگڑھ پولیس نے ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،308اشتہاری گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پرمظفرگڑھ پولیس نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ماہ جولائی کے دوران مظفرگڑھ پولیس نے 308اشتہاری گرفتار کئے،پولیس ترجمان کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مظفرگڑھ پولیس نے ماہانہ کارکردگی جاری کر دی۔

ترجمان مظفرگڑھ پولیس کے مطابق ماہ جولائی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ٹوٹل 250 مقدمات درج کر لیےاور مقدمات میں110 کلو گرام چرس،15.5کلوگرام بھنگ،0.120کلو گرام ہیروئین،0.120 گرام آئس اور 1.390 کلوگرام برآمد کی ۔شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6497لٹر دیسی شراب اور522 لٹرلہن برآمدکرکے ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا ۔

مظفرگڑھ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹوٹل 91مقدمات درج کر کے ملزمان سے 79 عدد پسٹل اور ریوالور ، 3 عدد رائفل، 13 عدد کاربین اور بندوق 12 بور برآمد کر کے ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔ مظفرگڑھ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اے۔ کیٹگری کے 16 اور بی۔کیٹگری کے 292 مجرمان کو حوالات تھانہ بند کیا گیا۔ مزید عدالتی مفرورں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 182 ملزمان کو پولیس حراست میں لیاگیا۔ اس کے علاوہ مظفرگڑھ پولیس نے مختلف مقدمات میں 292 عادی مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس عوام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔\378