نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کی پولیس لائن آمد،یادگار شہدا پر حاضری

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اگست2022ء) مظفرگڑھ میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز شاہ نے چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائنز کا دورہ کیا ، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی صدر مظفرگڑھ نے ان کا استقبال کیا،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پولیس لائنز میں یادگار شہدا پر حاضری کے موقع پر انہیں سلامی دی،ڈی پی او احمد نواز نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے اور ہمیں بھی شہداء کی صف میں شامل ہونے کی توفیق دے۔