مظفرگڑھ۔31دسمبر (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 31 دسمبر2021ء) :ریسکیو1122 نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے گزشتہ سال (2021) میں پیش آنیوالے حادثات کے بارے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2021 کے دوران ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ میں 937213 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 28313 حقیقی ایمرجنسی کالز جبکہ 879629 ڈسٹربنگ کالز تھیں، ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کا سال بھر کا اوسط رسپانس ٹائیم 6.5 منٹ رہا۔
ریسکیو1122 مظفرگڑھ نے 28313 ایمرجنسز پر رسپانس کیا جن میں سے 6257 روڈ ٹریفک حادثات، 17381 میڈیکل ایمرجنسیز، 192 فائر ایمرجنسز، 786 کرائم، 42 ڈوبنے کی ایمرجنسیز، 09 عمارتوں کے گرنے اور 3646 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں، ریسکیو 1122 نے ان تمام ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 32300 افراد کو ریسکیو کیا جن میں 7943 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی اور 23116 افراد کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 1241 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔