پاکستان کاوہ مقام جہاں سب سے پہلے سورج طلوع ہوتا ہے

مکوآنہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 31 دسمبر2021ء) پاکستان میں جس مقام پر سورج کی پہلی کرن پڑتی ہے وہاں سے ہی ملک کا معیاری وقت لیا گیا ہے۔صوبہ پنجاب میں شکرگڑھ کے مسرور گاؤں میں پڑنے والی سورج کی کرن ہرلحاظ سے خاص ہوتی ہے۔

پاکستان میں یہ پہلا مقام ہے جہاں سورج طلوع ہوتا ہے اور 1951 میں یہاں سے ہی پاکستان کا معیاری وقت طے کیا گیا تھاہلکے اندھیرے میں پرندوں کے چہچہانے کے ساتھ ٹھنڈی ہوا اور دل میں گھر کرلینے والے مناظر دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

سرحدی گاؤں ہونے کی وجہ سے یہاں گھڑیاں بھارت کا معیاری وقت بھی دکھانے لگتی ہیں اور2 قدم چلتے ہی وقت آدھا گھنٹہ آگے نکل جاتا ہے۔یہاں کی خاص بات ان جنگجوؤں کی 9 گز طویل قبریں بھی ہیں جو یہاں دفن ہ?ں۔ یہاں موجود ٹیوب ویل بغیر بجلی کے چلتے ہیں اور موٹر چلائے بغیرزیر زمین پانی سے کھیت سیراب کئے جاتے ہیں۔