میپکو کے مختلف فیڈرز پر بجلی بندش کا اعلامیہ جاری

مظفر گڑھ ۔3جنوری  (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔03 جنوری2022ء) :میپکو ترجمان سرکل مظفرگڑھ کے مطابق66کے وی گرڈاسٹیشن رنگ پورسے منسلک11کے وی فیڈرزرنگ پور سٹی، ہیڈ محمدوالا،ایشیا پولٹری فیڈ پر 04 جنوری سے 07جنوری تک باوقت صبح 09.30 سے سہ پہر 03.30 بجے تک اور 132کے وی گرڈاسٹیشن کروڑلعل عیسن سے منسلک11کے وی فیڈرزسٹی نمبر 01،سٹی نمبر02،واراں سیراں،طالب والا،شاہ پور،سامٹیہ،پیرسواگ،علی راجن پر06جنوری کوباوقت صبح09.30سے دوپہر12.30بجے تک فیڈرز،گرڈاسٹیشنوں کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔

ان فیڈرزسے منسلک صارفین درج ذیل اوقات میں کوئی دوسرا مناسب انتظام کر لیں۔