مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ علی عنان قمر نے کہا ہے کہ دریائے سندھ اور دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کو مکمل طور پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت تیار ہیں۔یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس میں میڈیا کے نمائندگان کو سیلاب کی صورتحال اور ضلعی انتطامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہی۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے، جبکہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اس وقت دریائے سند ھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جو درمیانے درجے کے سیلاب تک جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کیلئے اعلانات کرائے جارہے ہیں اور لوگوں کے انخلاء کیلئے پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
حکومت پنجاب کے ہدایت کی مطابق ان کے خاندان کو 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سانپ اور کتے کاٹنے کی ویکسین سمیت تمام ضروری ادویات محکمہ صحت کے پاس موجود ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے پاس جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بھی تمام ویکسین او رادویات موجود ہیں، جانوروں کو لمپی سکن سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگائی جارہی ہے۔