مظفرگڑھ پولیس 4 اگست کو قومی یوم شہدا ء پولیس منائے گی منائے گی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 اگست2022ء) آئی جی پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر ڈی آئی جی ویلفیئر کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح مظفرگڑھ پولیس بھی قومی یوم شہدا ء پولیس منائے گی، پولیس ترجمان کے مطابق شہداء کی یاد میں مظفرگڑھ ضلع میں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

جن میں شہداء کی فیملیز کو مدعو کیا جائے گا اور پنجاب پولیس اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرے گی اور راہ حق میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کی خدمات کو سراہا جائے گا۔