مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2019ء) ایگری فورم پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری قاضی سرفراز حسین نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ تاندلیانوالہ شوگر ملز سے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔شوگر ملز انتظامیہ نے کسانوں کے گنے کی ایک ماہ دس دن سے زائد عرصہ کی ادائیگی روکی ہو ئی ہے جس کی وجہ سے کسان مالی پریشانی کا شکار ہیں۔ ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ تاندلیانوالہ شوگر ملز کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ۔انہوں نے وزیر اعلی اور کین کمشنر پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے جبکہ کسان راہنماؤں نے ملز کے خلاف عدالت عالیہ سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔