مظفرگڑھ، نیاز خان گشکوری کو مشیر یا پارلیمانی سیکرٹری بنانے کا مطالبہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2019ء) معروف سماجی و سیاسی شخصیت ساجد نذیر کھرل نے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ پی پی 278 مظفرگڑھ کے ایم پی اے نیاز خان گشکوری کو مشیر یا پارلیمانی سیکرٹری بنایا جائے۔ نیاز خان گشکوری ورکر کلاس سے تعلق رکھتے ہیں اور پی ٹی آئی کے بانی رکن ہیں۔دن رات عوام کی خدمت اور اداروں پر کڑی نظر رکھنے والے ایم پی اے کو اور زیادہ ملک و قوم کی خدمت کا موقع دیا جائے، اگر ایسا نا ہوا تو حلقہ 278 کے عوام کے ساتھ مل کروزیر اعلی آفس کے باہر احتجاج کریں گے۔ اس موقع پرساجد خان گشکوری، اشرف خان گشکوری، ڈاکٹر فیاض،کاشف ممتاز گشکوری،طارق نذیر کھرل ودیگر بھی موجود تھے۔