مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 نومبر2022ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ بازاروں میں سرکاری نرخوں پرمعیاری اشیاء خوردو نوش کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، نرخ نامے کے پینا فلیکس بنائے جائیں جو نمایاں جگہ پر آیزاں ہوں خلاف ورزی پر نہ صرف جرمانہ ہوگا بلکہ مقدمات بھی قائم کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ایسا کرنے پر سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں انجمن تاجران کے نمائندگان اور کریانہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کی گیا جس کا نوٹیفیکیشن ڈپٹی کمشنر جاری کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبسدی آٹے کے معیاری اور فروخت پر مختلف شکایات سامنے آرہی ہیں، انجمن تاجران کے ساتھ مل کر آٹے کی فروخت کا مربوط لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ سپر سٹوروں پر ڈی سی کاؤنٹر پر تمام اشیاء خوردو نوش کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔