مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 18 ستمبر2021ء) نجاب بار کونسل کے سابق رکن،ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے سابق صدر اور مظفرگڑھ بار کے سینئر ایڈووکیٹ سید منصور احمد بخاری دل کا دورہ پڑھنے سے خالق حقیقی سے جا ملے،ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بستی جھانگڑہ میں ادا کرکے ان کے آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ،نماز جنازہ میں مظفرگڑھ،ڈیرہ غازیخان،لیہ اور راجن پور کے وکلا،سیاسی راہنماوں اور عوام نے بھاری تعداد میں شرکت کی،ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے ان کے سوگ میں فل ڈے ہڑتال کی اور عدالتی کام بند رہا۔