مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

مظفرگڑھ ۔18(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 18 ستمبر2021ء) :مظفرگڑھ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،  انہوں  نے مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا،انہوں نے اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے مایوس کیا ہے جس کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے شمولیت کا فیصلہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کی ایک وجہ علاقے کی محرومیاں بھی ہیں اب وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں علاقے کی محرومیاں دور کرنے کےلئے کام کریں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے پہلے بھی ان کے حلقہ پی پی 269 کےلئے ترقیاتی فنڈز دیئے ہیں اب مزید ترقیاتی فنڈز لے کر علاقے میں مزید ترقیاتی کام کرائیں گے