مظفرگڑھ، پولیس نے 2 ڈاکو ڈکیتی کے دوران گرفتار کر لیئے

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 17 ستمبر2021ء) تھانہ سرور شہید کی حدود میں پیٹرول ایجنسی پر ڈکیتی کی واردات ، کار سوار 2 ڈاکو ڈکیتی کے دوران  پولیس کے ہتھے چڑھ گئے،پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواح میں تھانہ چوک سرور شہید کی حدود میں پٹرول ایجنسی پر ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 2 ڈاکو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے،پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے ڈاکووں سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے اوزار اور کار برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے،پولیس زرائع کے مطابق  دونوں ڈاکو ہسٹری شیٹر ہیں اور پہلے بھی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب ہیں۔