مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 اپریل2019ء) خان گڑھ پولیس نے ڈی پی او مظفرگڑھ کا کھلی کچہری میں دیا گیا حکم بھی ہوا میں اڑا دیا۔معہ کے روز دس روپے کی پرچی نہ دینے پر مونڈکا یونین کونسل کے رہائشی خالد نامی رکشہ ڈرائیور پر تشدد کر کے اسے شدید زخمی کرنے والے مبینہ بھتہ خوروں نعیم, پپو اور چیئرمین میونسپل کمیٹی خان گڑھ سید طاہر عباس شاہ سمیت 5 نامعلوم افراد کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہیں کیا جا سکاجبکہ پولیس نے وقوعہ کے اگلے دن ہفتہ کے روز مضروب کو ایم ایل سی کے لئے ڈاکٹ جاری کیا خان گڑھ پولیس نے مضروب رکشہ ڈرائیور کو جمعہ کے روز واقعہ کے بعد درخواست لے کر اسے تھانہ سے ہی نکال دیا تھا۔