مظفرگڑھ،شاہجمال چوک پر پولیس نفری تعینات کردی گئی

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 اپریل2019ء) شہریوں اور میڈیا کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ نصراللہ خان بابر ان ایکشن۔چوبیس گھنٹے ٹریفک جام کی وجہ سے بلاک رہنے والے شاہجمال چوک پر پولیس نفری تعینات کردی گئی پولیس اہلکاروں نے ویگن اور رکشہ وغیرہ کو ڈسپلن کا پابند کرکے شاہجمال چوک کو کھلا کردیا۔شاہجمال چوک خان گڑھ پر پچھلے کء سالوں سے ٹریفک جام کا مسلہ درپیش تھا جس سے طالبات کو شدید دشواری کا سامنا تھا. روڈبلاک اور ٹریفک جام کا سبب بننے والے ڈرائیورز کو وارننگ دے دی گء ہی, جس کے مطابق غفلت کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔