مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر کار، موٹر سائیکل میں تصادم،ایک جاں بحق

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 اپریل2019ء) ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر پٹھان ہوٹل سے کوٹ ادو روڈ پر واقع دیوان والی پل کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ عینی شاھدین کے مطابق حادثہ کار کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، جس وجہ سے کار الٹ گئی۔حادثے کے فوری بعد کار ڈرائیور ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ ریسکیو سروس کی ایمبولینس اطلاع ملنے پر فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئی، لیکن زخمی شخص پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔ ریسکیو سروس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے سپرد کر دی۔