مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جنوری2023ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے کہا ہے کہ ضلعی ترقیاتی کمیٹی سے منظور شدہ ضلع مظفرگڑھ میں سٹرکوں کی تعمیرو مرمت کے 25منصوبے شروع کئے گئے تھے جن کیلئے 4ارب21کروڑ10لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے، ان میں سے 8منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، جن میں 7کروڑ80لاکھ روپے کی لاگت سے 6.8کلو میٹر روڈ موضع کوٹ دادن سے عمر پور روڈ کی مرمت، 3کروڑ90لاکھ روپے کی لاگت سے 3.26کلو میٹر روڈ سرکی روڈ سے خانگڑھ براستہ بستی گوپانگ روڈ کی تعمیر، 5کروڑ 10لاکھ روپے کی لاگت سے 5.48کلو میٹر روڈ بیٹ جھبائل کی مرمت، 14کروڑ 10لاکھ روپے کی لاگت سے14.10کلو میٹر روڈبستی ساجد شاہ، بیٹ قائم شاہ سے ہیڈ 76 روڈ کی مرمت، 6کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت سے 7.24کلو میٹر روڈ ملتان روڈ جنرل کی ہٹی سے جام چوک سے سنکی بند سے ملتان روڈ کی مرمت، 8کروڑ 90لاکھ روپے کی لاگت سے 8.29کلو میٹر روڈ موضع دولت پور سے ٹبہ بھٹیاں کی تعمیر، 9کروڑ20لاکھ روپے کی لاگت سے 9.30کلو میٹر روڈ موضع پنگرائیں منگو والا سے دلیل پور روڈ کی مرمت اور 4کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سے خیر پورسادات سے بستی سمیجہ روڈ کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ باقی 17منصوبوں پر کام جاری ہے ،جن منصوبوں کے فنڈز مکمل آچکے ہیں ان کو 30جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مالی سال 2022-23میں سٹرکوں کی تعمیر و مرمت کے 16منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ،جن کیلئے 1ارب 84کروڑ 20لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، ان منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور اب تک 29کروڑ 60لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔