مظفرگڑھ،ٹرالر موٹرسائیکل تصادم میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جنوری2023ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں کراچی روڈ پر ٹرالر،موٹرسائیکل تصادم میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں ماں بیٹا بھی شامل ہیں، چندر بھان نالہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرالر نے تیزرفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نزرو والی ہٹی بستی رونگھا علی پور کا رہائشی 20 سالہ محمد علی اپنی 38 سالہ والدہ نزیرہ مائیاور ایک رشتہ دار خاتون 40 سالہ رضیہ مائی سمیت موقع پر جاں بحق ہو گئے۔پولیس تھانہ صدر علی پور نے ٹرالر کے تلہ گنگ کے رہائشی ڈرائیور یاسر خان کو گرفتار کر کے ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔