یرقان سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،ڈاکٹر فیصل

مظفر گڑھ۔4 جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جنوری2018ء) یرقان اور کالا یرقان ایک مہلک اور خطرناک مرض ہے جو انسان کی جان لے لیتے ہیں، اگر ہم احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں تو اس مرض سے بچائو ممکن ہے ، یہ بات ڈاکٹر فیصل نے مظفرگڑ ھ میں یرقان اور کالے یرقان کے بارے میں 5روزہ آگاہی مہم کے دوران مختلف سکولوں ، کالجز اور فیکٹریوں میں طلباء ، طالبات اور ورکرز کو یرقان اور کالے یرقان سے متعلق معلومات ، اس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر، اس کے بروقت علاج کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا، انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام یہ مہم شروع کی گئی ہے جس میں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور کا خصوصی تعاون شامل ہے ، مہم کے دوران واپڈا بوائز سکول، گورنمنٹ کامرس کالج، حسٹس لاء کالج اور مدینہ جیوٹ مل میں طلباء اور ورکرز کو یرقان اور کالے یرقان کے مرض سے متعلق آگاہی دی گئی۔