شاہرات پر عوام کو محفوظ سفر کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں

مظفرگڑھ۔06جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جنوری2018ء)انچارج پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پوسٹ ہیڈ محمد والہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ غضنفر عباس تنگوانی کی ہدایت کی روشنی میںشاہرات پر عوام کو محفوظ سفر کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ماہ دسمبر 2017کے دوران 482موٹر سائیکل بند کئے گئے جن کو بعد از پڑتال کاغذات چھوڑ دیا گیا ، تیزر فتار ی پر 3گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں، شاہرات کے کناروں پر قائم 5عارضی اور ایک مستقل تجاوزات کو ختم کیا گیا، مال مویشی کی 4گاڑیوں کی پڑتال کی گئی 20کم رفتار وہیکلز کو چمکیلی پٹیاں لگائی گئیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے، انہوں نے مزید بتایا کہ ماہ دسمبر کے دوران 1124پر موصول ہونے والی 13 کالز پرفوری امداد فراہم کی گئی جبکہ 12جنرل امداد فراہم کی گئیں۔