گندم خریداری کے عمل کو انتہائی شفاف بنایا گیا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مئی2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عارف ضیاء کا مختلف گندم خریداری مراکز کا دورہ، عارف ضیاء نے گندم خریداری مراکز پر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ میں گندم خریداری کا عمل آخری مراحل میں ہے۔انھوں نے گندم خریداری مراکز پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئیکییگئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ گندم خریداری کے عمل میں ابھی تک کسی مڈل مین کو مداخلت نہیں کرنے دی گئی اور اس سارے عمل کو انتہائی شفاف بنایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی کسان کو اگر کوئی شکایت ہو تو وہ براہ راست ان سے رابطہ کرسکتا ہے۔اس موقع پر محکمہ خوراک کے افسران بھی ان کے ھمراہ موجود تھے۔