ڈکیتی میں ملوث اشتہاری ملزم 14سال بعد گرفتار

مظفرگڑھ۔27جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جنوری2018ء) مظفرگڑھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقد مہ میںمفرور اشتہاری ملزم کو 14سال بعد گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں14سال پہلے سلیم نامی شخص نے ڈکیتی کی جس پر اس کے خلاف تھانہ صدر میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا،ملزم 14سال تک روپوش رہا جس دوران ملزم کو عدالتی کارروائی کے بعد مفرور واشتہاری قرار دیدیا گیا ،ایس ایچ او تھانہ صدر عمار یاسر کی سربراہی میں پولیس نے اے کیٹیگری کے ملزم کوانفارمیشن ٹیکنالوجی کی مددسے ٹریس کیااور بعدازاں پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر عمار یاسر کے مطابق ملزم وہاڑی کا رہائشی ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔مفرر واشتہاری ملزم کی14سال بعد گرفتاری پر ڈی پی اوملک اویس احمد نے ایس ایچ او عمار یاسر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ان کے لیے انعامات اور سرٹیفیکیٹس کا اعلان کیا۔