مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 02 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ جمیل حیدر شاہ کے ہمراہ ریڑھی بازار اور ڈی جی خان روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے اور بازاروں سمیت گلی محلوں اور شاہرات پر روزانہ صفائی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کی مشاورت و تعاون سے بازاروں سے تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے، بازاروں بالخصوص ریڑھی بازاروں کو کشادہ اور صاف ستھرا بنایا جائے اور ان میں ترتیب و نظم و ضبط رکھا جائے تاکہ صارفین کو خریدارمیں آسانی ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کے ہمراہ میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ یونٹ کا بھی دورہ کیا اور یہاں پر پڑی خراب اور پرانی مشینری کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ عملے کی طرف سے ر آفس ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر متعلقہ سٹاف کو سرنڈر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ \378