ڈسٹرکٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز، 2 عدد پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد ، ملزمان کو گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز، تھانہ صدرمظفرگڑہ کی پولیس نے2 عدد پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2 عدد پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان محمد امجد اور یسین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔

 

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل عمران رشید کا کہنا تھا کہ پولیس ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی اور 24گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔کسی بھی ایسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔