مظفرگڑھ،ہزاروں لیٹر سمگل شدہ ایرانی ڈیزل پکڑا گیا، مافیا قانون کے شکنجے میں،دو افراد گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2022ء) ہزاروں لیٹر سمگل شدہ ایرانی ڈیزل پکڑا گیا، ایرانی ڈیزل کا کاروبار کرنے والا مافیا قانون کے شکنجے میں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے دس ہزار لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل سے لوڈ ٹرک قبضہ میں لے کر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان نے ٹرک کے اندر خفیہ خانے بنائے ہوئے تھےجن میں سمگل شدہ ایرانی تیل بھرا ہوا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق سمگل شدہ ایرانی تیل نصیر عرف نصری چانڈیہ کا ہےجس نے عرصہ دراز سے دو نمبر ایرانی مکس شدہ تیل کا دھندہ شروع کر رکھا تھا۔