مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 01 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑ ھ نے منشیات فروشوں کےخلاف کاروائی کرتےہوئےگزشتہ24گھنٹوں میں2.4 کلوگرام چرس،1190لٹر شراب،2 عدد پسٹل برآمد کر کےمقدمات درج کرلیے،مزید 6 عدالتی مفرور،اشتہاریوں کو فرار کروانے والے9، 11اشتہاری مجرمان اور 2 قحبہ خانے سےگرفتار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈطارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مظفرگڑہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات سے2.4کلو گرام چرس،1190لٹر دیسی شراب برآمدکر کے مقدمات درج کرلئے۔
مظفرگڑہ پولیس نے 09 عدالتی مفرور، مجرمان اشتہاریوں کو فرار کروانے کے جرم میں11 ملزمان، آپریشن البدر میں 4اور 11 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکر لیے اس کے علاوہ 2 ملزمان قحبہ خانے سے گرفتار کر کے تمام ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔
اس موقع پرترجمان پولیس مظفر گڑھ شہبازظفر کا کہنا تھا کہ پولیس 24 گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے،تمام شہریوں کی بلا تفریق جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔ مظفرگڑھ پولیس شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔\378