مظفرگڑھ ،بارشوں کے کھڑے پانی کے باعث دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 اگست2022ء) بارشوں کے کھڑے پانی کے باعث دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کی بستی لنڈی پتافی میں 45 سالہ رقیہ بی بی زوجہ نصیر احمد صبح ساڑھے دس بجے مویشیوں کےلئے بھوسہ نکال رہی تھی کہ گزشتہ بارشوں کے کھڑے پانی کے باعث اچانک دیوار اس پر گر گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر بیہوش ہو گئی،اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوری طورپر قریبی ریسکیو اسٹیشن شہر سلطان سے ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کیا ۔

ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے خاتون کا طبی کیا اور BHU ہسپتال لنڈی پتافی منتقل کر دیا۔جہاں ڈاکٹر خاتون کے جاں بحق ہونےکی تصدیق کردی۔