ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

مظفرگڑھ ۔  (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد سعید اللہ نے سول جج محمد عرفان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا دورہ کیا،سپرنٹنڈنٹ جیل اطہر جان ڈار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد نازک شہزاد اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔اس موقع پر جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال اور مختلف بیرکیں چیک کیں اور20معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔