مظفرگڑھ، ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق ، 4 افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 دسمبر2018ء) مظفرگڑھ میں قومی شاہراہ پرتیز رفتار کار سڑک کنارے بلاک سے ٹکرا گئی جس کے باعث میاں بیوی جاں بحق اور 2 بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ،حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا،ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہیں۔