چہلم حضرت امام حسین ؓکے سلسلہ میں ضلع بھر میں جلوس 55 اور مجالس 91 منعقد ہوں گی۔ڈی پی اومظفر گڑھ

مظفر گڑھ۔9 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 نومبر2017ء)ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک نے ضلع مظفرگڑھ میں چہلم حضرت امام حسین ؓکے سلسلہ میں سیکورٹی پلان جاری کر دیا ہی. ڈی پی او کے مطابق گزشتہ روز سے مظفرگڑھ ضلع بھر میں جلوس اور مجالس شروع ہو گئی ہیں. مظفرگڑھ چہلم کے سلسلہ میں جلوس و مجالس 12 نومبر تک جاری رہیں گی .ڈی پی اونے بتایا کہ چہلم کے سلسلہ میں ضلع بھر میں جلوس 55 اور مجالس 91 منعقد ہوں گی اور جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کے لیے 5 ایس ڈی پی اوز اور 14 انسپکٹرز متعین ہوں گی,سب انسپکٹرز 90.اے ایس آئی 105۔ہیڈ کانسٹیبلز 90 اور 980 کانسٹیبلز تعینات ہوں گے . چہلم کے جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کے لیے ٹوٹل 1295 افسران و ملازمین تعینات ہوں گے .ڈی پی او نے سیکیورٹی کے بارے میں بتایا کہ فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی , مجالس اور جلوسوں کی خفیہ کیمروں سے بھی نگرانی کی جائے گی. مظفرگڑھ ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم کر دیا گیا.