مظفرگڑھ،ٹرالر اور کار میں تصادم۔دوافراد جاں بحق،تین زخمی

مظفرگڑھ۔10 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 نومبر2017ء) مظفرگڑھ کے قصبہ سلطان کالونی کے قریب میانوالی روڈ پر ٹرالر اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد کار سوارموقع پر جاںبحق جبکہ 3 افراد زخمی. ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے قصبہ سلطان کالونی کے قریب میانوالی روڈ پرایک ٹرالر جو سلطان کالونی کی سمت آرہا تھا مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا .حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کار سوار محمد اقبال اور تنویر موقع پر جاں بحق ہوگئے اور 3 افراد نزر شاہ, ناصر اور ایان شدید زخمی ہوگئی. حادثہ دھند اورٹرک کے ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا.پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے اور تھانہ سناواں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہی.