مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2020ء) وزیراعظم عمران خان مظفر گڑھ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مظفر گڑھ۔ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو مظفر گڑھ۔ڈیرہ غازی خان شاہراہ کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال کے نئے بلاک کا بھی افتتاح کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے لیہ میں احساس اثاثہ جات منتقلی پروگرام کے اجراء کے آغاز کا افتتاح کیا۔