مظفرگڑھ ، آل پاکستان کسان اتحاد نے اپنا منشور جاری کر دیا

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2020ء) آل پاکستان کسان اتحاد نے اپنا منشور جاری کر دیا،جس میں کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کو نمایاں کیا گیا ہے۔اس کا اعلان مرکزی چئرمین بریگیڈئر ر جاوید احمد، مرکزی صدر ڈاکٹر رانجھا، مرکزی جنرل سیکرٹری رانا طاہر ظفر، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر رانا رضوان، صدر وکلاء ونگ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، صوبائی صدر پنجاب میاں محمد یاسین نے کیا۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان کسان اتحاد جماعت نے بھرپور طریقے سے پورے پاکستان میں کام کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ ڈویژنل، ضلعی،تحصیل اور یونین سطح پر جلد رکنیت سازی شروع کی جائے گی اور تنظیمی سیٹ اپ بھی تشکیل دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور کا محور اور نعرہ خوشحالی کسان کی، جیت پاکستان کی ہے۔