مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 نومبر2021ء) سوشل میڈیا پر نوجوان کی نماز کی بے حرمتی کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے سخت ردِعمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان کسی تقریب میں موجود ہے اور نماز کی ادائیگی کی طرح ڈانس کرتا پے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آئی تو دیکھنے والے آگ بگولا ہو گئے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے نوجوان کے اس عمل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے سخت ردِعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہماری درخواست ہے اس نوجوان کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دیں۔ برائے مہربانی اگر ان افراد کو کوئی جانتا ہے تو متعلقہ اداروں کی رہنمائی کریں تاکہ یہ گرفتار ہوسکے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے #بےشرم_انسان_کوگرفتارکرو کا ٹرینڈ بھی بنایا۔
۔پنجاب حکومت نے معاملے پر فوری ایکشن لیا ہے۔پنجاب حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نعوذ باللہ نماز کا مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخت نوٹس لیا۔ ملزم آصف کو شاہ جمال مظفر گڑھ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔