مظفرگڑھ،جائیدادیں ہتھیانے کیلئے امیر لوگوں کو بن بیاہے دولہا بنانے والا گروہ ٹریس ،گروہ کاماسٹر مائنڈ گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 نومبر2021ء) مظفرگڑھ میں کروڑوں روپے کی جائیدادیں ہتھیانے کے لیے امیر لوگوں کو بن بیاہے دولہا بنانے والا گروہ ٹریس کرکے گروہ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا،،گروہ امیر لوگوں کی نشاندہی کرکے انکے نام پر جعلی نکاح نامے تیار کرواتا،نکاح ناموں میں کروڑوں روپے کی جائیدادیں حق مہر میں لکھوائی جاتیں،یونین کونسل اور نادرا میں نکاح رجسٹرڈ بھی کروالیا جاتا اور بعدازاں بن بیاہے دولہے کے خلاف عدالت میں خرچے اور حق مہر کے دعوے بھی دائر کردئیے جاتے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن افتخار ملکانی کے مطابق مظفرگڑھ میں نکاح خواں،لڑکیوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد نے گروہ تشکیل دے رکھا تھا،،گروہ میں شامل افراد شہر کے امیر لوگوں کو تلاش اور انکی جائیداد ٹریس کرتے،نکاح خواں گروہ کی لڑکیوں کیساتھ مالدار لوگوں کے جعلی نکاح نامے تیار کرتے اور جعلی نکاح ناموں کا یونین کونسلوں اور نادرا میں غیرقانونی اندراج بھی کروالیا جاتا،،ایس ایچ او تھانہ سول لائن کیمطابق متاثرہ افراد کے جعلی نکاح ناموں میں حق مہر کے خانے میں کروڑوں روپے کی جائیداد اور بھاری رقم کا اندراج کروایا جاتا تھا،،متاثرہ شخص کو معلوم بھی نہ ہوتا اور جعلی نکاحوں کا اندراج کرانے کے بعد خرچے اور حق مہر کے حصول کے لیے عدالت میں دعوے بھی دائر کردئیے جاتی.ایس ایچ او افتخار ملکانی کیمطابق ایک متاثرہ شخص محمد ندیم کی جانب سے نادرا کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو اسکی نامعلوم تیسری شادی منظرعام پر آنے پر گروہ کا بھانڈا پھوٹا،،گروہ کے ماسٹر مائنڈ مشرف مگسی کو گرفتار کیا گیا تو مزید جعلی نکاح نامے اور کیسز بھی منظرعام پر آگئی.ایس ایچ او سول لائن کا کہنا ہے کہ تھانہ سول لائن میں گروہ کے 11 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،،مقدمے میں نامزد نکاح خواں،جعلی دلہن اور جعلی سسر سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔